المدة الزمنية 4700

Karachi diffrent areas start rain

166 مشاهدة
0
0
تم نشره في 2021/09/24

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم حسین ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق تئیس ستمبر سے کراچی میں بارش کا نیا اسپل شروع ہونا تھا جو دوہہر کے وقت شروع ہوا۔ مختلف علاقوں میں تیز بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جب کہ سڑکوں پر بھی پانی نظر آیا۔ نارتھ کراچی۔ناگن۔فیڈرل بی ایریا۔نارتھ ناظم آباد۔بفرزون ودیگر علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ صدر، گرومندر نمائش سمیت کئی علاقوں میں بھی تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ بارش کے فوری بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہم بھی معطل ہوگئی

الفئة

عرض المزيد

تعليقات - 0